Hi, I hope you are fine. Here I will provide you daily updates international news, national news and many more.... So, stay connected with us. ➡If you want to give suggestion you can do.

تازہ ترین

رائیونڈ کے وزیراعظم کو سزا کے باوجود باہر بھیج دیا، یہ کیسا مذاق ہے، بلاول بھٹو زرداری


 یہ کس قم کا دوغلا نظام ہے کہ قائد حزب اختلاف پنجاب سے ہو تو ضمانت مل جاتی ہے، قائد حزب اختلاف سندھ سے ہو تو جیل میں ہوتا ہے، ہم کہیں درخواست کرنے نہیں جا رہے کہ آپ کو گرایا جائے، اپوزیشن جماعتوں میں آپ کو گرانے کی ہمت نہیں تو عام انتخابات کا انتظار کریں گے، خان صاحب! اب جو احتساب ہوگا وہ عوام کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس


لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 جون 2021ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رائیونڈ کے وزیراعظم کو سزا کے باوجود بیرون ملک بھیج دیا جاتا ہے ، رائیونڈ کے وزیراعظم لندن میں بیٹھے ہیں ، یہ کس قسم کا احتساب کا نظام ہے، یہ کیا مذاق ہے ، وزیراعظم کی بہن پر الزام لگے تو کچھ نہ ہو، یہ کس قسم کا ایک پاکستان ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ رائیونڈ کے وزیراعظم کو سزا کے باوجود بیرون ملک بھیجا جاتا ہے، وزیراعظم کے دوستوں پر الزام لگے تو وہ جیل نہیں جاتے, آپ عوام کے نشانے پر ہیں، قائد حزب اختلاف پنجاب سے ہو تو ضمانت مل جاتی ہے ، قائد حزب اختلاف سندھ سے ہو تو جیل میں ہوتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کا احساس ہی نہیں ہے، وزیراعظم کا عام آدمی سے کوئی تعلق نہیں، حکومت پاکستان کو عام آدمی کا پتہ ہی نہیں ہے، عام پاکستانی دکھ اور مشکلات سے گزر رہا ہے، غربت اور بے روزگاری تاریخ کی انتہا کو پہنچ چکی ہے ، وزیراعظم ، وزرا، ترجمان معیشت پر بیان بازی کر رہے ہیں، ہمارے وزیراعظم ترقی کا ڈھول پیٹ رہے ہیں، جس وزیراعظم نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑے وہ کہتے ہیں ملک ترقی کر رہا ہے، کہتے ہیں جی ڈی پی میں اضافہ ہوا۔

No comments:

Post a Comment