جب میری اور عامر کی شادی ہوئی تب ان کی زندگی میں بشریٰ اور طوبی نہیں تھیں، مجھ پر گزشتہ ماہ 26 مئی کو قاتلانہ حملہ ہوا جس میں بال بال بچ گئی۔ ہانیہ عامر
اسلام آباد (اُردو اخبار ۔ 03 جون 2021ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی عامر لیاقت حسین کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ عامر نے نئے انکشافات کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس کلب میں اپنی بہن ایمن خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے عامر لیاقت حسین کے ساتھ اپنی شادی کے ثبوت پیش کیے، اور میڈیا کو بتایا کہ میری بہن ایمان خان عامر لیاقت حسین کے ساتھ شادی کی گواہ ہے۔
ہانیہ کا کہنا تھا کہ میں کلمہ پڑھ کر قسم کھاتی ہوں کہ میں عامر لیاقت حسین کی بیوی ہوں۔ عامر لیاقت نے مجھے ہمیشہ یقین دلایا کہ وہ میرے ساتھ ہے، رواں سال نو مارچ کو ہم ملے تھے عامر نے مجھے موبائل گفٹ کیا تھا۔ ہانیہ نے کہا کہ جب میری اور عامر کی شادی ہوئی تب ان کی زندگی میں بشریٰ اور طوبی نہیں تھیں
۔
عامر نے مجھے کہا کہ میں شادی ظاہر نہیں کر سکتا، اگر تم نے اس شادی کا بتایا تو میں انکار کر دوں گا۔
ہانیہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میرا اور عامر لیاقت حسین کا نکاح ایکسپریس ٹی وی میں ہوا، میں پارلیمنٹ لاجز بھی جاتی رہی۔ ہانیہ نے انکشاف کیا کہ مجھ پر گزشتہ ماہ 26 مئی کو قاتلانہ حملہ ہوا۔ لیکن خوش قسمتی سے میں بال بال بچ گئی۔ ہانیہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کچھ لوگوں نے مجھے دھمکیاں دی ہیں کہ میں اپنا منہ بند رکھوں بصورت دیگر مجھے اور میرے اہل خانہ کو قتل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کا سرغنہ عامر لیاقت کا ڈرائیور سید ممتاز بخاری تھا۔ ہانیہ عامر نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:





No comments:
Post a Comment